وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچ گئے

  • IMG_20181224_230907.jpg

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی ملاقات کی اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے ۔روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانا ہے تو امن و استحکام اس کی بنیادی شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سوچ مثبت و تعمیری ہے اور ہم خطے کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانا چاہتے ہیں

Comments

comments