شیخوپورہ میں دھند کے باعث گاڑیاں اور بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد زخمی

  • IMG-20181224-WA0015.jpg

شیخوپورہ: موٹروے پر شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث گاڑیاں، بسیں اور ٹرالے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی ٹکر سے ایک کار ٹرالے کے نیچے جاگھسی، حادثے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جب کہ حادثے کی وجہ سے موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، موٹروے پولیس نے امدادی کاموں کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ کے رن وے اور آس پاس کے علاقے میں شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوا، بہت سی پروازیں دھند کے باعث ائیرپورٹ سے اڑان ہی نہ بھر سکیں جب کہ دوسرے شہروں اوربیرون ملک سے آنے والی پروازوں کارخ موڑ دیا گیا اور ویٹنگ لاؤنج میں پیاروں کا انتظار کرتے انکی راہ ہی تکتے رہ گئے۔

Comments

comments