چار سدہ میں اشتہاری مجرموں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

  • IMG-20181206-WA0353.jpg

۔
چارسدہ () ضلع میں منشیات کے خلاف اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو آپریشن تیز کرنے کی احکامات جاری۔مجرمان اشتہاری کے خلاف 7دسمبر سے 31دسمبر تک کمپئین شروع کرنے کا فیصلہ۔ کمپیئن میں کاکردگی کی بنیا د پر توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹھوس اور بھر پور اقدامات اُٹھائے جائے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کا کرائم میٹنگ سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کے زیر صدارت چارسدہ پولیس کا ماہوار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان ،ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان ، ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان ، ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی ، ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان اور تمام ایس ایچ اوز، انچارج شعبہ تفتیش ،جملہ انچارج چوکیات نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال ،جرائم کے انسدادی کاروائیوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آج سے31دسمبر تک کمپیئن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پرسرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو نقد انعامات سے نوازا جائے گاجبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران اور اہلکاران فیلڈ ڈیوٹی کے دوران اپنی اور عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائے اور عوام الناس کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور منشیات فروش کے خلادف سخت ایکشن لیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں کئے جائے۔ میٹنگ کے احتتام پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان ، ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان ، ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان ، ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان اور پی آر او ٹو ڈی پی چارسدہ صفی اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔

Comments

comments