بریکنگ نیوز
سانحہ آرمی پبلک سکول پر دل افسردہ ہیں مگر یہ کیا کہ کئی سال سے ہم نے سقوطِ ڈھاکہ پر چپ سادھ لی۔؟ لوح ایام شکیل احمد ترابی افسردگیِ دلپی آئی اے درست سمت میں جارہی ہے اور حکومت اس کی بحالی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ سومرو16 دسمبر دہشت گردی کے عفریت اور ظلم و بربریت کے خلاف قومی عزم اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے .رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی اورنگی ٹاؤن سے بھتہ خور گروہ گرفتارخرم شیرزمان اپنے ریسٹورنٹ کی تجاوزات گرنے کی سزا پورے کراچی کو مسمار کرکے دینا چاہتے ہیں، مرتضی وہابشیخ رشید اور فواد چوہدری جنرل مشرف کے کلچر کا تسلسل ہیں، منور انجمبہت جلد آصف زرداری جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے. خرم شیر زمانپشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں کراچی اے بی سنیا لائن میں دعائیہ تقریبپاکستان کی اصل منزل امن و خوشحالی ہے، انشاء اللہ ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہضلع ملیر میں ہونے والے چار پولیس مقابلوں میں 08 سےزائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی ایم کو پاکستانی فوج کی وارننگ :خبردار کیا ہے کہ وہ حد عبور نہ کرے کہ ریاست کو زور لگانا پڑے اور اپنی رٹ قائم کرنی پڑے۔

  • 1451632-major-1544094290.jpg

DG ISPR

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو خبردار کیا ہے کہ وہ حد عبور نہ کرے کہ ریاست کو زور لگانا پڑے اور اپنی رٹ قائم کرنی پڑے۔

راول پنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر پاکستان شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے اور رواں سال اس نے 2593 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں 55 شہری شہید اور 300 زخمی ہیں اور یہ تاریخ میں شہریوں کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

کرتارپور

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کرتارپور کے معاملے پر بھارت نے منفی پراپیگنڈا کیا، یہ راہداری صرف ون وے ہوگی جس کے کھلنے سے 4 ہزار بھارتی یاتری روزانہ پاکستان آسکیں گے اور اسی راستے سے اسی روز واپس جائیں گے، لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی اس راستے سے بھارت نہیں جا سکتا۔

پشتون تحفظ موومنٹ

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے ساتھ اب تک ہلکا ہاتھ رکھا ہے، ان کے تین مطالبات ہم نے ان کے کہنے سے پہلے ہی پورے کردیے تھے، پی ٹی ایم وہ لائن کراس نہ کرے جہاں ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے اور زور لگانا پڑے، وہ لاپتہ افراد کے معاملے سے بہت آگے چلے گئی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان

بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو سیکولر بننے کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت پہلے خود سیکولر بنے پھر ہمیں بھاشن دے، بھارتی آرمی چیف کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان کیسا ملک بنے، بھارت خود سیکولر جمہوریہ ہے پہلے خود تو سیکولر بن جائے، بھارت خود کیسی سیکولر ریاست ہے، بیس کروڑ مسلمانوں کی وہاں کیا حالت ہے۔

فوج میں احتساب

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دو سال کے دوران 400 افسروں کے خلاف کارروائی ہوئی، ایک فوجی افسر کو دس ہزار کی کرپشن پر فارغ کرکے گھر بھجوادیا گیا، ہماری پہلی خواہش ہوتی ہے غلطی نہ ہو، کرپشن ہو یا چھٹی لیے بغیر جانے پر بھی سزا ہوتی ہے، سزا پانے والوں میں ہر رینک کا افسر شامل ہے، انہیں جیل بھی بھیجا گیا، سروس سے برطرفی اور جیل کی حد تک بھی پاک افواج میں سزا ہوتی ہے۔

اہم موڑ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیشہ کہا جاتا رہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، لیکن اب نازک دور سے چلتے ہوئے ہم آگے کی جانب آگئے ہیں، اب یا تو آگے نازک وقت نہیں ہے، یا پھر نازک سے بھی زیادہ بد تر وقت ہے، ہم نے جنگی لڑ لیں آدھا ملک گنوا دیا اور ایٹمی قوت بھی بن گئے، بھارت کے ساتھ کئی جنگیں ہوئی کشمیر کا معاملہ بھی حل نہ ہوا، ملک کے کتنے نازک دور آئے اور اس کے ذمہ دار کون ہے؟ یہ سوچنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہماری فالٹ لائنس میں معیشت، کمزور گورننس، عدالتی و تعلیمی نظام، مذہب و فرقہ ورانہ اشتعال انگیزی شامل ہیں، ہم خود اس میں پڑے اور دشمن نے اس سے فائدہ اٹھایا، آج ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں، آج کی پاکستانی فوج کل کی فوج نہیں ہے، لیکن پچھلے 70 سال کے مدو جزر میں رہیں گے تو آگے نہیں جاسکتے، ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں۔

لاپتہ افراد

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لاپتہ پاکستانی بھی ہمیں اتنا ہی عزیز ہے جتنا اہلخانہ کو ہے، فوجی عدالتوں میں لاپتہ افراد کے 90 فیصد کیسزحل ہوچکے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہم کسی اور کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے، ملک کے اندرونی خطرات سے نمٹ کر معاملات ٹھیک کرنا چاہیے

بلوچستان

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے حکمت عملی تبدیل کی ہے، پچھلے تین سال میں 2200 فراری قومی دھارے میں شامل ہوئے اور ہتھیار ڈال دیے ہیں، صوبے میں  امن وامان کی صورتحال ماضی سے بہتر ہے۔

کراچی

شہر قائد کے بارے میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کراچی میں 99 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے اور رینجرز نے 9سال سے قربانیاں دے کر امن بحال کیا، شہر میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوچکی ہیں اور سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

افغان سرحد

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغان بارڈر پر ہم نے اپنی جانب سے بہت بہتری کرلی ہے، سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں، 2611 کلومیٹر پر باڑ لگاچکے ہیں۔

ردالفساد

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں، پورے ملک میں 44 بڑے آپریشن ہوئے ہیں، پورے ملک سے 32 ہزار ناجائز اسلحہ پکڑا، کوئی بھی جنگ صرف آپریشن سے ختم نہیں ہوتی۔

Comments

comments

Top