نوازشریف اور زرداری کی پاکستان میں وہی حیثیت ہے جو ایوب خان اور یحیٰی خان کی تھی۔ فواد چوہدری

لندن: الیکشن مہم میں ساتھ دینے پر جہلم کی اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں ۔ وقت آ گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی
کی توقعاتت پوری ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے حوالے سے لوگوں کی گھبراہٹ دیکھ کر اوورسیز پاکستانی خوش ہیں۔ عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان کے پاسپورٹ اہمیت بڑھے گی۔ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے نتیجے میں مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جنہوں نے ملک کو اس حالت میں پہنچایا وہ ہمیں لیکچر دیتے ہیں۔ نوازشریف اور زرداری کی پاکستان میں وہی حیثیت ہے جو ایوب خان اور یحیٰی خان کی تھی۔ نوازشریف اور زرداری نے اپنے آخری الیکشن لڑ لئے ہیں۔ ں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج اپنے وعدے پورا کرنا ہے۔ فواد چوہدری

فواد چوہدری لندن میں

فواد چوہدری لندن میں

Comments

comments