8 گھنٹے بعد اسد عمر کا کابینہ سے اخراج کی درانی نے تردید کردی

  • IMG-20181205-WA0469.jpg

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے استعفی کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر صریحا من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

یہ امر افسوس ناک ہے کہ ایک من گھڑت خبر کی تردید کے باوجود بھی بعض حلقے ایسی بے بنیاد خبر کو اچھال رہے ہیں ۔ ایسی من گھڑت خبروں کی تشہیر کرتے وقت اس بات تک کا خیال نہیں رکھا جاتا کہ ایسی بے سروپا خبروں سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

افتخار درانی نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی خبر کی تشہیر سے پہلے وزیر اعظم کے ترجمان سے تصدیق کر لی جائے اور ایسا کرنا نہ صرف میڈیا نمائندگان کی صحافتی بلکہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہےimg-20181205-wa0469

Comments

comments