روپے کی قدر میں کمی؛ وزیر خزانہ اور وزیراعظم آفس کے درمیان رابطے کا فقدان

  • 1448348-asadandimran-1543915403-287-640x480.jpg
  • 20181204_181733.jpg
  • 20181204_181925.jpg

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم آفس کے درمیان روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے معلومات کے تبادلے کا فقدان دیکھنے میں آیا ہے۔ 
20181204_181925
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر نے وزیر خزانہ اسد عمر کو کافی عرصے قبل ہی آنے والی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کے بارے میں بتا دیا تھا تاہم گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کا میڈیا سے پتہ چلا، پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تو میڈیا سے پتہ چلا تھا، اسٹیٹ بینک نے ہم سے پوچھے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی تاہم اب مکینزم بنارہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ کرسکے۔1448348-asadandimran-1543915403-287-640x480
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو کسی قسم کے ایکسچینج ریٹ پر فیصلے سے قبل ان کو آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی براہ راست اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کے اگلے بیل آؤٹ پیکیج میں مشکلات پیدا کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرکی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی تھی۔

20181204_181733

Comments

comments