دپیکا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

  • 193074_5419716_updates.jpg

 

مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کے 24 گھنٹے کے بعد تقریب کی تصاویر جاری کر دیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا خوبصورت جوڑا گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

شادی سے قبل جوڑے نے اس بات کی بھرپور کوشش کی کہ ان کی زندگی کے سب سے اہم دن کی تقریب کی تصاویر لیک نہ ہوں جس کے لیے تقریب میں شریک مہمانوں کے موبائل فون ساتھ لانے پر بھی پابندی تھی۔

ایونٹ کی آفیشل تصاویر کے جاری ہونے سے پہلے ہی بھرپور انتظامات کے باوجود شادی شدہ جوڑے کی سوشل میڈیا پر تصاویر لیک ہو گئی تھیں۔

لیکن اب دپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

an image
فوٹو: دیپیکا پڈوکون/ٹوئٹر

Comments

comments