رائل پام کے مالک رمضان شیخ کو کرپشن کے الزام گرفتار

سڑکوں کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا کیس میں نیب نے نجی کلب کے چیف ایگزیکٹو رمضان شیخ کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے کہا کہ روڈ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کے الزام میں رمضان شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ پشاور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کی تعمیر میں انہوں نے کرپشن کی ہے ۔

نیب کے مطابق، سڑک کی نقشے سے ہٹ کر تعمیر کی گئی ہے۔

رمضان شیخ کو وارنٹ گرفتاری دکھا کر گرفتار کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس ان کو راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے گی۔ بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے ان کے رمضان شیخ کے خلاف تحقیقات جاری کرنے کی منظوری دی۔ بعد ازاں ، وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی کہ حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رمضان شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔

Comments

comments