حبیب بینک نے واپڈا کو شکست دیکر قائداعظم ون ڈے کپ جیت لیا

  • 108E0A16-A15C-40E0-B17B-D1C21D8745A8.jpeg

حبیب بینک کی ٹیم نے واپڈا کو 62 رنز سے شکست دیکر قائد اعظم ون ڈے کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک نے واپڈا کو میچ جیتنے کے لیے 292 رنز کا ہدف تھا تاہم واپڈا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 229 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

واپڈا کی جانب سے سلمان بٹ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی ٹیم کے کام نہ آ سکی جب کہ رفعت اللہ نے 51، محمد اخلاق نے 30، زاہد منصور نے 21 اور ایاز تصور نے 20 رنز بنائے۔

an image

حبیب بینک کی جانب سے عماد بٹ نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں واپڈ کی جانب سے زوہیب خان نے 68، زمیز عزیز نے 55 اور عمر اکمل نے 49 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور بورڈ پر 291 رنز کا ٹوٹل سجانے میں اہم کردار ادا کیا۔

قائداعظم ون ڈے کپ کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی احسان مانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

an image

زوہیب خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ سلمان بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Comments

comments