محمد حفیظ کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں شاندار سنچری

  • 3272D69B-447F-4AFD-9174-D623703756FD.jpeg

دبئی: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے سنچری مکمل کرلی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی پراعتماد انداز سے کھیل پیش کیا اور کھانے کے وقفے تک 89 رنز بنائے، وقفے کے بعد بیٹںگ دوبارہ شروع ہوئی تو محمد حفیظ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

محمد حفیظ نے شاندار بیٹںگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 170 گیندوں پر سنچری بھی مکمل کی۔

قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، وہاب ریاض اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں، عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، جون ہولاند اور نیتھن لیون ہیں۔

an image

میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جن کی دوسرے میچ میں شرکت متوقع ہے جب کہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

بیٹنگ لائن اپ کی بیک بون اظہر علی بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینی ہے تو لمبی پارٹنر شپ قائم کرنا پڑیں گی۔

Comments

comments