ایشیا کپ: بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا سمیت تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

  • 4A4D47C7-7A85-4D15-B16F-CC936F4CCA5C.jpeg

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ سپر فور مرحلے سے قبل اپنے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا سمیت تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔

پاکستانی اسپنر شاداب خان بھارت کے خلاف میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم مکی آرتھر کا دعویٰ ہے کہ وہ افغانستان کے میچ میں حصہ لیں گے۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہیں آرام دینے کی غرض سے مزید بولنگ سے روکا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم جمعے کو بنگلا دیش کے خلاف میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کے میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے ہاردک پانڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اکسر پٹیل کی بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی زخمی ہوئی تھی، وہ بھی ایشیا کپ میں شریک نہیں ہوں گے جب کہ شاردل ٹھاکر کے دائیں کولہے اور گروئن میں تکلیف ہے۔

an image

بھارت نے افغانستان کے خلاف میچ کے لئے دیپک چاہر، رویندرا جڈیجا اور سدارتھ کول کو متبادل کے طور پر طلب کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں انڈین ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا گیند کراتے ہوئے کمر میں اچانک درد ہو جانے کے باعث گر پڑے اور انھیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

ہاردک جو آل راونڈر ہیں اور انھوں نے گزشتہ برس چیمپئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی، میچ کے اٹھارویں اوور میں گیند کرانے کے لیے جب دوڑتے ہوئے آ رہے تھے کہ اچانک گر پڑے تھے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے ان کے معائنے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ پانڈیا کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔

بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے طبی ماہرین ان کا معائنہ کر رہے ہیں تاہم ان کے باہر ہونے سے رویندرا جڈیجا ایک سال بعد ون ڈے ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

سدارتھ کول دون پہلے نیٹ بولر کی حیثیت سے دبئی میں تھے، انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

Comments

comments