وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔ درخواست روالپنڈی سے لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قراردیا جائے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (پیر )24ستمبر کو سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محمود ماورائے عدالت قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے نقیب اللہ کے کیس کی سماعت پیر (24 ستمبر) کو کرے گا۔عدالت عظمی نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردیئے۔رواں برس 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار نے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔

Comments

comments