وزیراعظم عمران خان نے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کر دیا

  • PMPlantation.jpg

وزیراعظم عمران خان نے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کر دیا
عمران خان نے اتوار کے روز ہری پور میں خود پودا لگا کر ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کیا۔ پودا لگانے کے بعد وزیراعظم اور اس موقع پر موجود دیگر شرکاء نے مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان، وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم، گلوکار سلمان احمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کے دوران ملک بھر میں اتوار کے روز 15لاکھ درخت لگائے تھے جبکہ آئندہ پانچ سال کے دوران حکومت ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائے گی اور ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو مختلف شہروں میں قائم 190 مراکز میں مفت پودے فراہم کرینگی جبکہ سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ گذشتہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شروع کئے گئے گرین پاکستان پروگرام کو آگے لے کر چلیں گے۔

Comments

comments