میموگیٹ کیس: سپریم کورٹ نے نیب کو حسین حقانی کی وطن واپسی کا ٹاسک دے دیا

سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کیس میں امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے نیب کو ٹاسک دے دیاجبکہ بیرون ممالک سے ملزمان کی واپسی کیلئے ایک ماہ میں قانون سازی کرنے کی ہدایت کر دی۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں میمو کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نیب کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ملزموں کی واپسی کے معاہدے ہیں اور عدالتی معاون احمر بلال صوفی کے مطابق نیب حسین حقانی کو وطن واپس لاسکتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیئرمین نیب ملزم کی واپسی کے لیے وارنٹ جاری کرسکتے ہیں۔

Comments

comments